23 جون 2014 - 13:41
یوکرین میں پائیدار جنگ بندی بہت ضروری

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین میں اس ملک کی سیکیورٹی فورسز اور حکومت کےمخالفین کے درمیان پائیدار جنگ بندی بہت ضروری ہے۔

ابنا: روسی وزارت خارجہ نے پیر کے دن ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف اور جرمن وزیر خارجہ والٹر اشٹائن مائر (Frank-Walter Steinmeier) کی ٹیلی فونی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ یوکرین میں امن مذاکرات شروع ہونے سے قبل پائیدار جنگ بندی بہت ضروری ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا بیان ایسی حالت میں جاری ہے کہ جب یوکرین کے صدر پٹرو پوروشنکو (Petro Poroshenko) نے جمعے کے دن یوکرین کے مشرقی علاقوں میں جاری سکیوریٹی بحران کے پرامن حل کے لۓ ایک تجویز پیش کی تھی۔ انھوں نے یکطرفہ جنگ بندی کی تجویز پیش کرتے ہوئے جنگجو‎‎ؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں اور کی یف میں حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کردیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی کیف کے حکام سے کہا ہے کہ وہ بحران کے پرامن حل کے لۓ مذاکرات کی میز پر آجائيں۔

.......

/169